بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بزنس پلان ، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن کی بہتری کے لئے بزنس پلان کے تحت پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی انٹرنیشل ایئر لائن پی آئی اے کا بہتری کے لئے اپنے بزنس پلان پر عملدر آمد جاری ہے ، دو ایئربس طیاروں کے ضمن میں پہلا طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نےایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے ، پہلا طیارہ رواں ماہ جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا، دوںوں طیارے بالترتیب اے پی بی ایم ایکس اوراے پی بی ایم وائی رجسٹریشن نمبرز کے حامل ہیں۔

دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں ، استنبول میں موجود طیاروں پر قومی لائن کی کلر اسکیم کا اطلاق پاکستان آمد پر ہوگا، ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ طیاروں کی آمد سے قومی ائرلائن کے فضائی آپریشن سمیت رینویو میں اضافہ ہوگا اور نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کا 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

یاد رہے گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی آئی اے دو مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، پہلے مرحلے میں دو اے 320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے ۔3 نیرو باڈی طیاروں کے لیے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔

ذرائع پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں