اشتہار

کلبھوشن کیس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن کیس پر کچھ قانونی پہلو زیر غور ہیں لیکن آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئی سی جے فیصلے پر اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیس سے متعلق بعض قانونی پہلو پر غور کیا جارہا ہے، کمانڈر کلبھوشن سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان اپنے وقت پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے، ترمیم کے بعد کلبھوشن سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ملے گا، آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہوسکے گی۔

یاد رہے عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی اور کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں