بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

1 ہزار سے زائد سڑھیاں چڑھنے کا دلچسپ مقابلہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل : جنوبی کوریا میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ایتھلٹس نے بلند و بالا عمارت کی سینکڑوں سیڑھیاں چڑھنے میں ایک دوسرے پر سبقت لےجانے کی کوشش کی۔

دنیا بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں درجنوں ماہر ایتھلٹس نے شرکت اور مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے بھرپور کوشش کی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے دوران ایتھلٹس کو کوئی پہاڑ یا بلند و بالا عمارت پر نہیں چڑھنا تھا بلکہ سیؤل میں واقع ایک 250 میٹر بلند عمارت کی سینکڑوں سیڑھیاں چڑھنی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریس سیڑھیاں چڑھنے کی اس ریس میں 630 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 123 منزلہ عمارت کی ایک ہزار سے زائد سیڑھیاں چڑھ کر اپنی چستی و توانائی کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس ریس میں دلچسپ بات یہ تھی مقابلے کے شرکاء نے مختلف کوسٹیوم زیب تن کیے ہوئے تھے جس نے مقابلے کو مزید دلچسپ بنادیا تھا۔

دی کوریا ٹائمز کے مطابق ریس میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات و سرٹیفکٹس بھی تقسیم کیے گئے جبکہ دیگر ایتھلٹس کو صرف سرٹیفکٹس سے نوازا گیا۔

دلچسپ ریس کے دوران تماشائی خواتین و بچے کھلاڑیوں کی تصاویر اپنے کیمروں کی محفوظ کرتے رہے تاکہ ان لمحات کو مزید خوشگوار بنایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں