اشتہار

طالبہ کے بیگ سے سانپ نکلنے پر کھلبی مچ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ایک طالبہ اپنے بیگ میں سانپ چھپا کرآئی تاکہ اپنے ساتھی طالب علموں کو ڈرا سکے لیکن سانپ بیگ سے نکل کر لیب میں رینگنے لگا جس نے طلبہ میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع طیبہ یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیب میں ایک سانپ کو رینگتے دیکھا گیا لیبارٹری میں موجود طلباء و طالبات شدید خوفزدہ ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک سانپ کو لیب میں رینگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی طالبہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ زہریلا سانپ نہیں ہے، میں صرف اپنے ہم جماعتیوں کو ڈرانے کےلیے اپنے بیگ میں بے ضرر سانپ چھپا کر لے گئی تھی۔

واقعے کی خبر ملتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو طلب کیا، ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کردیا۔

چڑیا گھر انتطامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ سانپ بے ضرر اور کم عمر ہے۔

ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا سانپ خصوصی طور پر سانپ پالنے کے شوقین افراد بیرون ملک سے منگواتے ہیں یہ ابو سیور نامی نسل کا سانپ ہے جو سعودی عرب میں نہیں پایا جاتا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سانپ لانے والی طالبہ کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں