اشتہار

کیلی فورنیا، ہائی اسکول میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 6 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں سے مذاکرات جاری ہیں، حملہ آوروں نے متعدد طلبا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں موجود تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، گرفتار حملہ آور ایشین اوریجن سے تعلق رکھتا ہے۔

لاس ایجنلس کاؤنٹی شیریف ڈیپارٹمنٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، ایسوسی ایٹ پریس کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہینری مایو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 زخمیوں اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں آنے سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سانتا کلریتا کے علاقے سوگس ہائی اسکول کے قریب پیش آیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں