بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تاخیر نوازشریف کی صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے، ڈاکٹرعدنان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کے لیے بیرون ملک کی سفارش کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عدنان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے بیرون ملک کی سفارش کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تاخیر میاں نوازشریف کی صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

یاد رہے ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا تھا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو 4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں