کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی خبر چلانے پر میڈیا اور اے آر وائی نیوز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میڈیا کو میرے متعلق جھوٹ بولنے سے پہلے ثبوت دینا چاہیئے، کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ بنانے پر وفاقی حکومت سے پوچھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو کتے کے کاٹنے سے زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا لاڑکانہ کے حسنین کا خیال نہ آیا اور اے آر وائی نیوز پر تنقید کر ڈالی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو نے میڈیا اور اے آر وائی نیوز پر غصے کا اظہار کیا اور کہا اے آروائی نیوز کو کے پی اور پنجاب میں مسائل نظر نہیں آتے، پولیو، ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز چھپانے پر کچھ نہیں کہا جارہا، ڈاکٹرز پر تشدد، زیادتی کے مجرم کو کے پی میں نوکری دی گئی۔
Instead of talking about resurgence of an old strain of polio, HIV cover up and doctors being beaten up in KP& Punjab, pedophiles employed by KP govt, ARY decides to outrightly attribute lies to me, blindly followed by other news channels.They should produce evidence or apologise
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) November 15, 2019
آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو میرے متعلق جھوٹ بولنے سے پہلے ثبوت دینا چاہیے، کہانیاں بنا کر خاص طور پر مجھے ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، مجھے نشانہ بنانے کے بجائے وفاقی حکومت سے پوچھیں اور سوال کریں کتے کے کاٹے کی ویکسین کیوں فراہم نہیں کی جارہی؟
They selectively choose to target me and concoct stories rather than ask the federal govt why it isn’t procuring dog bite vaccines ??
#PatheticJournalism— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) November 15, 2019
خیال رہے گزشتہ روزحسنین پرآوارہ کتوں نےحملہ کرکےچہرےکوبری طرح مسخ کردیاتھا ، لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے ہولناک واقعہ پراپوزیشن رہنماپرپھٹ پڑے اور وزیراعلٰی اور وزیر صحت سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کتے کے کاٹنے سے متاثرہ حسینن کراچی میں این آئی سی ایچ اسپتال کےآئی سی یو میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے ،قومی ادارہ صحت اطفال کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔