برازیلا: برازیل کے شہر ریسیف میں واقع ایک شاپنگ مال نے انٹرنیٹ سے محروم طالب علموں کے لیے مفت سروس متعارف کرادی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ایسا طالب علم جس کے پاس انٹرنیٹ دستیاب نہیں وہ شاپنگ مال میں آکر انٹرنیٹ کی مدد سے اسکول کا ہوم ورک مکمل کرسکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دس سال کا طالب علم اسٹال پرنصب ٹیبلیٹ پر انٹرنیٹ استعمال کررہا اور وہاں سے چیزیں نوٹ کر کے انہیں کاپی میں لکھ رہا ہے۔
شاپنگ مال میں موجود ویڈیو بنانے والے شخص نے اس بات کو نوٹ کیا کہ طالب علم کو کوئی بھگا نہیں رہا بلکہ اُسے ایک ملازم کی جانب سے مدعو کیا گیا تاکہ وہ اسکول سے ملنے والا کام مکمل کرے۔
سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مذکورہ ویڈیو ’انسانیت سب سے بہترین‘ کے ساتھ شیئر کی گئی جس میں بچے کو ڈیوائس اور انٹرنیٹ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالب علم کی شناخت گولیھرمی ساتیاگو کے نام سے ہوئی جس پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ ذرائع آمدن کم ہونے کی وجہ سے گھر پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔
Humanity at its best…❤️
This child doesn’t have internet access at home, so a store in the shopping mall allows him to use their tablet to do homework.
— FierceWarriorNStilettos (@InactionNever) November 13, 2019
برازیل کی ویب سائٹ کے مطابق شاپنگ مال میں موجود اسٹور میں 12 ٹیبلیٹس موجود ہیں جہاں ہر ہفتے 278 کے قریب طالب علم آکر اپنا ہوم ورک مکمل کرتے ہیں۔