اشتہار

پی ایس ایل فائیو، شرجیل خان اور عمران نذیر گولڈ کیٹگری میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر شرجیل خان اور جارح مزاج بلے باز عمران نذیر پی ایس ایل سیزن فائیو کی گولڈ کیٹگری میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر شرجیل خان اور عمران نذیر کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے دونوں کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹگری میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بحالی پروگرام سے گزر رہے ہیں اور ان کی شمولیت ان کی پیش رفت پر مبنی ہوگی۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے لیے گولڈ کیٹگری کا اعلان کیا گیا ہے جس میں 144 غیرملکی اور 27 لوکل کھلاڑی شامل ہیں، پی سی بی نے 325 ملکی کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا ہے۔

لوکل کھلاڑی

لوکل کھلاڑی کی فہرست میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد علی، اسد شفیق، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران نذیر، عمران خان سینئر، عمران خان جونیئر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہٰ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان، عمر گل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

غیرملکی کھلاڑی

غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ ززئی، محمد شہزاد، رحمان اللہ، وقار سلام خیل اور ظاہر خان شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے بین ڈنک، جوناتھن ویلز، جوش لالر، نیتھن ریمنگٹن بھی پی ایس ایل فائیو کا حصہ ہیں۔

بنگلہ دیش کے عبدالحسن راجو، عافف حسین، ال امین حسین، الوک کپالی، امین الاسلام، لٹن داس، مہدی حسن میراز، محمد متھن، مصدق حسین اور فاسٹ بولر تسکین احمد بھی غیرملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی نکھل دتہ بھی پی ایس ایل فائیو میں شرکت کریں گے۔

اسی طرح انگلینڈ کے ایڈم لیتھ، کرس ووڈ، جیک ٹیلر، جیمی اورٹن، ثاقب محمود، سمیت پٹیل، اسٹیون کروف، ٹام ابیل ودیگر کھلاڑی شامل ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن، جورج ڈوکریل اور نیدر لینڈز کے توبیاس وسے بھی فہرست کا حصہ ہیں.

غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لیے پی سی بی جانب سے کھڑکی 1 دسمبر کو کھول دی جائے گی، ہر ٹیم اپنے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے، پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ کی تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں