منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

تاثر درست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سےچھٹکارہ چاہتی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سےچھٹکارہ چاہتی ہے، نجکاری کامقصدسرکاری خزانے کو خسارے سے بچاناہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نجکاری عمل میں پیشرفت کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرنجکاری میاں سومرو، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ،ندیم بابر، فردوس عاشق،زلفی بخاری،سیکرٹری نجکاری اورسینئرافسران نےشرکت کی۔

اجلاس میں نجکاری عمل میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا، سرکاری اداروں کی نجکاری کےعمل میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری عمل میں ان کوشامل کیاگیاجوسرکاری خزانےپربوجھ ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خا ن کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری نجکاری عمل کی اصل روح ہے، نان ٹیکس ریونیومیں اضافہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے، نجکاری کامقصدسرکاری خزانے کو خسارے سے بچاناہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سےچھٹکارہ چاہتی ہے،خزانےپربوجھ بنےبغیرپبلک سیکٹر کے اداروں کوپاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا، پبلک سیکٹراداروں کی گزشتہ سال کارکردگی بہترنہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری سےحکومت کونان ٹیکس ریونیوحاصل ہوگا، نان ٹیکس ریونیوعوامی فلاحی منصوبوں پرخرچ کریں گے۔ وزیراعظم نے اداروں کی نجکاری ٹائم فریم میں کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری عمل میں تمام وزارتیں آپس میں مکمل تعاون کریں اور نجکاری کی پیشرفت سے وزیراعظم آفس کومسلسل باخبررکھاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں