بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گھر میں رکھی معمولی کیتلی کروڑوں روپے میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : گھر کے باورچی خانے میں رکھی چائے کی کیتلی چینی بادشاہ کے عہد کا شاہکار نکلی جو 18 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

اگر آپ کے پاس کوئی قدیم شے موجود ہے اسے بیکار نہ سمجھیں اور کسی قدراں یا ماہر سے اس کی اصل قیمت و اہمیت جاننے کی کوشش کریں کیونکہ ایسے ہی ایک شاہکار کی بدولت برطانوی شہری چانک کروڑ پتی بن گیا جنہوں نے اپنے کچن میں رکھی چینی عہد کی شکستہ کیتلی نیلام کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 17 ویں صدی میں چین پر حکومت کرنے والے بادشاہ چیانگ لونگ کے عہد سے تعلق رکھنے والی چائے کی کیتلی جس سے متعلق اندازہ لگایا تھا کہ یہ چند ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگی تاہم چینی عہد کی شاہکار کیتلی کی 10 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیتکی کے مالک کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا جس کےلیے اس نے ایک ماہر لی ینگ سے مشورہ کیا جو برطانوی شہر ڈورسیٹ کے مشہور نیلام گھر ڈیوک آکشنیر میں ملازم تھا۔

لی ینگ نے بتایا کہ یہ کیتکی چینی عہد کی ہے جس پر بادشاہ کی مہر بھی موجود ہے اور وہی مہر اس کے اصلی ہونے کا ثبوت ہے۔

کیتلی کی شکل ناشپاتی جیسی ہے اور اس کے ڈھکنے پر آڑو بناہواہے۔ اس عہد میں آڑو کو چین میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے درخت کو ’شجرِحیات‘ تصور کیا جاتا تھا اور اب بھی چینی دلہنیں آڑو کے پیڑ سے

پھول چنتی ہیں تاکہ ان کے نصیب کھل سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی کی ابتداء میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ چند ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگی لیکن لوگوں نے اس میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی اور بولی آسمان کو چھونے لگی، آخری 8 لاکھ پاؤنڈ کی لگی جو دیگر اخراجات اور فیس وغیرہ ملاکر 10 لاکھ پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی جو پاکستانی روپوں تقریباً 187 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

یہ کیتلی ایک عرصے سے گھر میں رکھی تھی جو چنگ شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں