تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کچرے کا سب سے بڑا گڑھا، 25 سال قبل ہی بھر گیا، اب کیا ہوگا؟

بیجنگ : چین میں کچرا ٹھکانے لگانے والا سب سے بڑا گڑھا، جسے 25 سال بعد بھرنا تھا وہ دو عشروں پہلے ہی بھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں جیانگکوگو کا گڑھا جو سو فٹبال میدانوں کے برابر ہے، اسے 2500 ٹن کچرا یومیہ ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اس میں دس ہزار ٹن کچرا یومیہ ڈالا جانے لگا جو چین میں سب سے زیادہ کچرا ڈالے جانے والی جگہ بن گئی۔

چین آلودگی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی ایک اعشاریہ چار ارب کی آبادی جو کچرا پیدا کرتی ہے اس سے نمٹنا ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جمع ہونے والے کچرے کا کل 35 فیصد صرف چین کے بڑے اور اہم شہروں سے جمع ہوتا ہے۔

جیانگکوگو میں کچرے کا گڑھا ژان شہر میں سنہ 1994 میں بنایا گیا تھا اور اسے ابتدائی اندازے کے مطابق سنہ 2044 میں بھرنا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس گڑھے میں 80 لاکھ شہریوں کا کچرا پھینکا جاتا ہے جس کی وسعت سات لاکھ مربع میڑ اور گہرائی 150 میٹر ہے اور اس گڑھے میں کچرا پھینکے کی کل گنجائش تین کروڑ چالیس لاکھ مربع میٹر ہے۔

Comments

- Advertisement -