اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ آگیاہےاب نوازشریف کوبیرون ملک جانے دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق لاہورہائیکورٹ نےعبوری فیصلہ دیا جس کااحترام کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آگیاہےاب نوازشریف کوبیرون ملک جانے دیناچاہیےاس معاملے کو طول نہیں دینی چاہیے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ شہبازشریف سےرابطہ ہے مگر نوازشریف سےکوئی رابطہ نہیں ہے جب کہ عمران خان کوکریڈٹ جاتاہےکہ ہم کابینہ میں کھل کربات کرسکتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے‘
اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت نےعلاج کےلیے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔