بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر فواد چوہدری نے حکومت کو مشورہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل دائرکرنےکا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےمشورہ دیا ہے کہ حکومت کوسپریم کورٹ میں فیصلےکوچیلنج کرناچاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ برقرار رہاتونظام انصاف کودھچکاپہنچےگا، معاملے پر سپریم کورٹ سےحتمی رائے لینی چاہیے، 17سال کی پریکٹس میں ایسےفیصلے کی نظیرنہیں دیکھی، ایسافیصلہ نہیں دیکھا کہ سزایافتہ مجرم کوایسےباہربھیجا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےملک میں نوازخاندان کی مثالیں موجودہیں کہ اسحاق ڈارکے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے مگرواپس نہیں آئے، اسحاق ڈارابھی بھی ملک کے سینیٹر ہیں مگر حلف نہیں اٹھایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار، نوازشریف،بچوں کی جائیدداد یں یہاں نہیں اور ہم وطن واپس لانے کیلئے انفورس کیسےکرسکیں گے؟عدالت کےفیصلےپرتبصرہ مناسب نہیں قانون پرعمل کرناہوگا،یہ دیکھناہوگااب مزیدکتنےقیدی اس سے فائدہ اٹھاسکتےہیں، شہباز شریف کاساراخاندان بھاگاہواہےوہ گارنٹی کیسے دے سکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت نےعلاج کےلیے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں