واشنگٹن : الیکڑ طیارے میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئی ہیں جس میں دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق ناسا مستقبل کے الیکڑک طیارے کو منظر عام پر لے آیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے کیلیفورنیا کے اپنے ایک مرکز میں ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے۔
یہ جہاز مکمل طور پر بجلی پر کام کرے گا اور اس میں کوئی دوسرا ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس تجرباتی جہاز کو میکس ویل ماڈل ایکس 57کا نام دیا گیا ہے۔
میکس ویل کے متعلق بتایا گیا کہ اس میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئیں ہیں جن میں سے دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکڑک طیارے کی آئندہ برس امریکی ریاست ساؤتھ کیلیفورنیا کے ایڈورڈ ایئرفورس بیس سے آزمائشی پرواز کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس 57 درحقیقت اٹلی کا تیار کردہ ٹیکنم پی 2006 ٹی ڈبل انجن طیارہ ہے لیکن ناسا نے اس طیارے کے انجن کو تبدیل کرکے اس میں الیکڑک انجن نصب کیا ہے۔