بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آگ، مکانوں کو بھی نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کے باعث کئی دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں آتش زدگی کے واقعے میں شدید مالی نقصان ہو گیا ہے، آگ لگنے کے بعد واٹر بورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جب کہ آگ تیسرے درجے کی قرار دی گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں پانی سے بھرے ٹینکرز روانہ کر دیے گئے، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر ہی روانہ کی گئیں جب کہ 4 دیگر فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بعد میں روانہ کیے گئے۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ 11 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے سے 12 لکڑی کی دکانیں اور گودام جل جل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  زندہ جلنے کا خوف، دو افراد جلتی عمارت کی چھت سے کود گئے

فائر آفیسر کے مطابق آگ لگنے سے قریب کی 2 مکانوں کو بھی نقصان پہنچا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب 17 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، آگ نے 4 سے 5 منزلوں کو متاثر کیا تھا، جان بچانے کے لیے لوگ چھت پر چڑھ گئے، جہاں سے 2 افراد جان بچانے کے لیے نیچے کود گئے لیکن گر کر جاں بحق ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں