بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا، زیادتی میں ملوث 2 ملزمان جو ضمانت پر رہا ہیں، کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔

ایس ایس پی سکھر بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کی عمر 12 سال ہے جسے سخت سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا کیس کے 2 ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ لڑکی جیکب آباد کی رہائشی اور ساتویں جامعت کی طالبہ ہے، طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ 2 مفرور ہیں۔

خیال رہے کہ سکھر میں ہی چند روز قبل کم عمر بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسجد کے پیش امام نے 10 سالہ بچی افسانہ بنت احسان سمیجو کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد پیش امام کو گرفتار کیا گیا، تاہم اس سے قبل بچی کا باپ تھانوں کے چکر لگاتا رہا اور اس کی ایک بیٹی کو گلے لگا کر روتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ حکام کو بھی ہوش آیا اور پیش امام کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بچی ملزم کے پاس قرآن پڑھنے جاتی تھی جس کے دوران اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنے مذموم فعل کا اعتراف بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں