تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

فوارے اور آسمانی بجلی کے ہم آغوش ہونے کے مناظر

ریاض : سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس سعودی فوٹوگرافر کھینچی گئی تصاویر سیاحوں اور مناظرِ فطرت کے شائقین کے لیے غیرمعمولی توجہ کا باعث بنے۔

جدہ: دو روز قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں گھنے بادلوں اور اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کے سہانے رومانوی موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک مقامی فوٹو گرافر نے اس موسم کے دل کو چھو لینے والے کچھ مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔

سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں بحر احمر کے کنارے پر واقع دنیا کے بلند ترین فوارے سے ہم آغوش ہونے والی آسمانی بجلیوں کے مناظر سیاحوں اور مناظر فطرت کے شائقین کے لیے غیرمعمولی توجہ کا باعث بنے۔

سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس کے ایک رکن فوٹوگرافر عادل محمد نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ میں جدہ کے جنوب سے بارش کے بادلوں کا تعاقب کرتے ہوئے شاہ فہد فوارے جسے فوارہ جدہ بھی کہا جاتا کے قریب پہنچ گیا تھا۔

عادل محمد کا کہنا تھا کہ یہ رات 9 بجے کا وقت تھا، آسمان پر بادل گرج اور بجلیاں چمک رہی تھیں، میں فوارے کے قریب تصاویر لینے کے لیے پوزیشن میں بیٹھ گیا۔ اگلے چند لمحات میں میری خواہش پوری ہوگئی کیونکہ بجلیاں چمکنا شروع ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -