پیر, جون 9, 2025
اشتہار

امریکی شہری نے تین بیٹوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی شہری نے گھریلو ناچاکی کے بعد بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیگو کے ایک شہری نے ہفتے کے روز پولیس کو اطلاع دی کہ اُس نے پڑوس میں گولیاں چلنے کی آواز سنی جس کے بعد چیخوں کی آوازیں بھی آئیں۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کی تو مکان کے اندر پانچ لاشیں موجود تھیں جن میں 29 سالہ خاتون، 31 سالہ مرد اور تین بیٹوں جن کی عمریں پانچ، 9 گیارہ سال تھیں۔ پولیس افسر کے مطابق تین سالہ بچہ اور ماں باپ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لاس ویگاس کے پولیس افسر ڈوبس کا کہنا تھا کہ ’ابھی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا مگر امکان ہے کہ گھریلو ناچاکی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہو’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں