بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بیٹے کی پریشانی سے بچنے کے لیے ماں نے جعلی سر بنوالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کم عمر بچوں کی فطرت ہے کہ وہ اپنے گرد ماں کی موجودگی چاہتے ہیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو وہ رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں مگر ایک خاتون نے اس بات کا ایسا حل نکالا جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

لیرانی کلارک نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ’میرے چودہ ماہ کے بیٹے ہیری کو بال نوچنے کی اتنی بری عادت تھی کہ اس وجہ سے اکثر سر میں درد رہنے لگا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہیری کی وجہ سے میرے بال بھی بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے کیونکہ وہ سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے اور کھیلنے کے دوران میرے بال نوچتا رہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ سر میں شدید درد رہنے لگا جس کے بعد میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اُس نے یہی وجہ بیان کی۔ لیرانی کا کہنا تھا کہ جب یہ بات میں نے اپنے شوہر کو بتائی تو ہم نے باہمی مشورہ کر کے ایک کھلونے والے سے رابطہ کیا جس نے میری شکل والی گڑیا بنا کر دی اور اُس کے بال بھی بالکل ویسے ہی رکھے۔

خاتون نے بتایا کہ اب اُن کا بیٹا اب سر لے کر سارے گھر میں گھومتا پھرتا رہتا اور اپنا دن آرام سے گزارتا ہے کیونکہ اُس کے دماغ میں یہ رہتا ہے کہ میں ساتھ ہی ہوں، وہ بال بھی نوچتا ہے اور اگر ہم اُس سے گڑیا چھین لیں تو رونا شروع کردیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب رات میں سونے کی پریشانی بھی نہیں ہوتی کیونکہ ہم ہیری کے برابر میں گڑیا کا سر رکھ دیتے ہیں، وہ بال پکڑ کر ویسے ہی سوتا ہے جیسے میرے ساتھ سوتا تھا۔ لیرانی نے دیگر خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی اس بات پر عمل کر کے اپنی زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب میرے سر کا درد کافی کم ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں