بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عوام نے عمران خان کو ووٹ ہی کرپشن کے خاتمے کے لیے دیا تھا، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ ہی کرپشن کے خاتمے کے لیے دیا تھا، قوم چاہتی ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ پڑنے کا سب سے اہم ستون احتساب ہے، وزیر اعظم حلف برداری کے بعد جب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کےلیے گئے تو پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد وہاں موجود تھی، پاکستانی نعرے لگارہے تھے کہ خان صاحب چوروں کو نہیں چھوڑنا، قوم چاہتی ہے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کی بات کرتے ہیں، عمران خان فارن پالیسی میں پاکستان کے امیج اور کرتار پور راہداری پر بھائی چارے کی بات کرتے ہیں، قیادت کی رائے ہے کہ بیانیہ کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے جس کیلئے کمیٹی بنائی گئی، قانون اخلاقیات کی بنیاد پر بنتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے متعلق عدالت نے درست فیصلہ نہیں کیا، عدالت نے جہانگیرترین کو حکومت کی مدد کرنے سے نہیں روکا بلکہ ان کو پبلک آفس ہولڈ کرنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو صرف سرکاری عہدہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے، آئین میں لکھا ہے کہ عدالت کے فیصلے سےاختلاف اور تنقید بھی کرسکتے ہیں،آئین کے مطابق ججز یا عدالت پر الزام نہیں لگا سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد کرپٹ نہیں کہا، نواز شریف کا پورا کیس پڑھنے کے بعد کرپٹ کہا، پارٹی سے نکالنے کے بیان پر عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں