بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

افغانستان، ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ، پانچ فوجی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ملٹری کے تربیتی مرکز پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ آور نے ملٹری ٹریننگ سینٹرکےقریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی اور نہ ہی دھماکے میں کوئی اہلکار جاں بحق ہوا۔

ادھر افغان صوبے فاریاب میں فورسز کے فضائی حملےمیں  دوافغان طالبان کمانڈرملااحمد اورقاری معراج ہلاک جبکہ  دو طالبان زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

یاد رہے کہ  2 نومبر کو افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پہلا دھماکا افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار کے ضلع درقد میں ہوا جس کے نتیجے میں اسکول جانے والے 9 طلب علم جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا بم سڑک کنارے نصب تھا اور جیسے ہی بچے یہاں سے گزرنے لگے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گورنر تخار جواد ہجیری کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے گیارہ سال کے درمیان تھیں جبکہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ اسی طرح دوسرا دھماکا پکتیکا کے گاؤں سلطان میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 7 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں