اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو کا سفر اختتام پذیرہوا، مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے ، جو نوازشریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل کہا کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو کا سفر اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسی قیادت جب ووٹ کے لیے عزت مانگتی ہے تو جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے، مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے ، وہ ورکر جو نوازشریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔
“مجھے کیوں نکالا “سے “خدا کیلئے مجھے نکالو” کا سفر اب اختتام کی طرف بڑہ رہا ہے۔ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔ مجھے مسلم لیگ ن کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات کھجل خراب ہوتے رہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2019
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ، نوازشریف ایئرایمبولینس پربراستہ دوحا لندن روانہ ہوئے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی کے پروگرام پاؤر پلے میں کہا تھا کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جاناچاہیے، کابینہ اجلاس میں بھی یہی مشورہ دوں گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب یہ قانونی نظیرآگئی کہ مجرم بھی حلف نامہ دےسکتا ہے جبکہ المیہ یہ ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈارسےسینیٹ نشست خالی نہیں کراسکے، مائنس ون کی بات اس کا ثبوت ہےعمران خان اپوزیشن کیلئے خطرہ ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان کو ہٹائے بغیر ان کی مشکلات نہیں ہوں گی۔