جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افواہ سچ ثابت ہوئی، زور دار دھماکے کے ساتھ دیو قامت اژدھے کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی علاقے فوشان کے ایک دفتر میں 12 نومبر کی صبح 20 کلوگرام کا اژدھا چھت توڑ کر دفتر میں اُس وقت آگرا جب ملازم اپنے دفتری امور انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اژدھے سے بچوں‌ کا رسی کودنے کا کھیل

ملازمین کے مطابق کام کے دوران ہمیں دھماکے کی آواز محسوس ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی نوعیت تک پہنچنے کی کوشش کی تو ایک حصے کی چھت ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ وہاں 10 فٹ لمبا زندہ سلامت اژدھا موجود تھا۔

ملازمین یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوئے اور انہوں نے پولیس ، ریسکیو ادارے کو معاملے سے آگاہ کیا۔ مالک کا کہنا تھا کہ اُس نے افواہ سن رکھی تھی کہ یہاں پر دس سال سے ایک سانپ موجود ہے جو کبھی نظر آجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تین سال سے یہاں موجود ہیں مگر ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات کے رضاکاروں طویل جدوجہد کے بعد اژدھے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے جس کے ٹیم نے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں