اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا ، میڈل فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی کی جانب سے خصوصی عشائیہ میں دیا گیا، نیول چیف کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، نیول چیف کا شاندار استقبال کیاگیا، نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیرالبحر کو فرسٹ سی لارڈ نے برطانوی جہاز پر خصوصی عشائیہ دیا، جس میں امیرالبحر کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل کی تفویض کیا گیا جبکہ انھوں نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اورنیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کو آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کی برٹش تھنک ٹینک آمد پر حاضرین سےغیررسمی بات چیت کی، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

اس سے قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورے کیا تھا ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں