ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی خسرو بختیار کی بطور وزیر منصوبہ بندی کارکردگی کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خسرو بختیار کی بطور وزیر منصوبہ بندی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا زراعت کی اہمیت کے پیش نظرخسروبختیار کو نئی ذمے داریاں سونپیں ، امید ہے خسرو بختیار اپنی توانائیاں زراعت میں بھرپور استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی خسروبختیار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے خسرو بختیار کی بطور وزیر منصوبہ بندی کارکردگی اور سی پیک کا نیا فیز شروع کرنے ، جاری منصوبوں میں تیزی کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کی اہمیت کے پیش نظرخسروبختیار کو نئی ذمے داریاں سونپیں ، فیصلے کا مقصد زراعت کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز کرنا ہے، زراعت سے متعلقہ ہر شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ ملکی افرادی قوت کا50فیصدزراعت سےمنسلک ہونااہمیت کاعکاس ہے، زراعت میں چینی مہارت سے بھرپور استفادہ کریں گے، زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے اور پیداوارمیں اضافہ کے لیے جدید اور نئے طریقہ کار اختیار کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے خسرو بختیاراپنی توانائیاں زراعت میں بھرپور استعمال کریں گے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کا قلمدان دیا گیا جب کہ خسرو بختیار کو وزارت پٹرولیم کے بجائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں