بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جمہوریت بچانے کیلئے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ ضروری ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام بڑی تبدیلی چاہتے ہیں، محض وزراء کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت بچانے کیلئےاپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ بہت ضروری ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سراج الحق نے کہا کہ لوگ جذباتی اعلانات اور نعروں کی بجائے عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کرسکی آئندہ کیا تیر مار لے گی، صرف وزراء کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا عوام بڑی تبدیلی چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اب بھی حقیقی احتساب سے ڈرتی ہے، غریبوں کی دعائیں رنگ لارہی ہیں اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں، حکومتی گاڑی میں اسموگ اور فوگ والی لائٹس نہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلیے جنگ ہم نے خود لڑنی ہے، سینیٹر سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جارہی ہے، حکومت نے سیاسی تلخیوں میں اضافہ کرکے جمہوریت کو کمزور کردیا ہے، جمہوریت بچانے کیلئے اپوزیشن اور حکومت میں ڈائیلاگ بہت ضروری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں