اشتہار

مسافر طیارے میں کھڑکی بند کرنے اور کھولنے پر جھگڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مسافر طیارے میں کھڑکی بند کرنے اور کھولنے پر جھگڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 2 مسافر اس وقت الجھ پڑے جب ایک مسافر نے کھڑکی کھولی اور دوسرے نے اسے بند کردیا، دونوں بار بار کھڑکی کھولتے اور بند کرتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر نے ویڈیو بنائی جس میں دونوں لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ایک مسافر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کھڑکی بند کرو، اس کی روشنی میرے منہ پر آرہی ہے، دوسرے کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کھڑکی کھولو میں باہر کا دلکش نظارہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

طیارے میں جھگڑے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، 2 ہزار کے قریب افراد نے اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔

صارفین کا اپنے کمنٹس میں کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، زیادہ تر صارفین نے نکتہ اٹھایا کہ جو آدمی دوسرے مسافر کی کھڑکی بند کررہا ہے اس نے اپنی سائیڈ کی کھڑکی کھلی رکھی ہوئی ہے۔

ایک شخص نے کہا کہ ’پیچھے والے آدمی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے وہ دوسرے کو لڑائی کے لیے اکسا رہا ہے، جب کہ اس نے خود اپنی طرف کی کھڑکی کھلی رکھی ہوئی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ لڑکا سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے صرف ایک ویڈیو چاہتا تھا جس میں وہ کامیاب رہا تاہم یہ مضحکہ خیز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں