اشتہار

اقوام متحدہ میں پاکستان کی حق خودارادیت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی حق خودارادیت کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، پاکستانی قرارداد کو 81ممالک کی حمایت حاصل رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی مل گئی، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے حق خود ارادیت سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد اکثریت رائے سے منظور کی گئی، پاکستانی قراردادکو 81ممالک کی حمایت حاصل رہی۔

مذکورہ قرارداد پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نو آبادیاتی تسلط میں پھنسے لوگوں کو حق خودارادیت دیا جائے، حق خودارادیت بیرونی قبضے کے شکار افراد کا بنیادی حق ہے، غیرقانونی جارحیت پر بھی حق خودارادیت دیا جائے۔

- Advertisement -

منیراکرم کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والو ں کی مدد کرنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے، جارحیت اور کرفیو سے مقبوضہ علاقوں میں حق خودارادیت غصب نہیں ہوسکتا، مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی پابندیاں حق خودارادیت ختم نہیں کرسکتیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق حق خودارادیت پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں انسانوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں، حق خودارادیت اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین میں رہنما اصول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں