بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئر بس320 طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگیا ، طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو  بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے ، ایئر بس320طیارہ استنبول سے کراچی پہنچ گیا اور پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا، ایئر بس 320طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔

جس کے بعد پی آئی اے میں ایئر بس 320 طیاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ 33 طیاروں پر مشتمل ہے۔

دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34 ہوجائے گی جبکہ پی آئی اے کے 12بوئنگ 777 طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : بزنس پلان ، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تاریخ میں تمام جہاز آپریشنل ہیں، 2020میں مزید 3طیارےبیڑے میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے ایئر بس320 طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نےایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جبکہ طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے۔

دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں ، ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ طیاروں کی آمد سے قومی ائرلائن کے فضائی آپریشن سمیت رینویو میں اضافہ ہوگا اور نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں