بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ: 20 ممکنہ کھلاڑیوں کی تربیت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے قومی خواتین ٹیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، سیریز میں‌ حصہ لینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، ہیڈکوچ اقبال امام کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔

ابتدائی روز پریکٹس میچ اور نیٹ سیشن ہوگا، کیمپ 29نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق بسمہ معروف ویمنز ورلڈ کپ تک کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

قومی ویمنز ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان 27نومبر کو ہوگا، انگلینڈ کے خلاف 3ایک روزہ اور3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی، سیریز 9تا 20 دسمبر تک ملائیشیا میں شیڈول ہے، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

خیال رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں