اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ جب نیت صاف ہو تو اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، مزید اچھی خبروں کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب نیت صاف ہو تو اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے، تمام معاشی اشاریے زبردست ریکوری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، مزید اچھی خبروں کی توقع ہے۔
Good morning Pakistan!
When intentions are pure..
Blessings come for sure..
All economic indicators showing great signs of recovery.
PM @ImranKhanPTI monitoring the economic team. More good news expected soon.
Pakistan is today.
Don’t miss the opportunity. pic.twitter.com/Xp8eLmQ8Cf— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 21, 2019
خیال رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے 4 سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 4.49 ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی۔ جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر 1.47 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.56 ارب ڈالر تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔