برسبین: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مچل اسٹارک کی 150 کی اسپیڈ سے کی جانے والی گیند پر سنگل لے کر ان کی ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے یاسر شاہ کو 26 اور شاہین شاہ آفریدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا تھا، 16 سالہ نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ مچل اسٹارک کا سامنا کرنے کے لیے آئے تو وہ ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن نسیم شاہ نے پراعتماد انداز میں ان کی گیند کو لیگ سائیڈ پر کھیل کر اپنا پہلا ٹیسٹ رن لیا اور اسٹارک کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
Facing a Mitchell Starc hat-trick ball on your first delivery in Test cricket? Nathan Lyon says ‘no thanks’@alintaenergy | #AUSvPAK pic.twitter.com/vL4oTd6ChY
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2019
نسیم شاہ نے مچل اسٹارک کی گیند پر خوبصورت چوکا بھی رسید کیا لیکن اس کے بعد وہ اسٹارک کے ہی اوور میں 7 رنز بنا کر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر اسٹارک نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 18.2 اوورز میں 52 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: برسبین ٹیسٹ، محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار
اس سے قبل نسیم شاہ کو بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کیپ دی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو دئیے، وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نسیم شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ ’ایک شیر دل لڑکا ہے۔‘
A Lion Hearted boy #Strenght #Courage #Love #Respect pic.twitter.com/GaFVxCjpAO
— Waqar Younis (@waqyounis99) November 21, 2019
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، گرین شرٹس 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے، اسد شفیق نے 76 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی۔