کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل ڈرامہ سیریل ’دمسہ‘ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپس آرہی ہے، ڈرامے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ جمیل اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’دمسہ‘ کے ساتھ دو سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آرہی ہیں، ڈرامے کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے۔
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں بچوں کی اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈرامے میں ’اریجا‘ نامی نرس کا کردار ادا کررہی ہیں، وہ ایک سادہ عورت ہے جس کی دنیا اس کے اہلخانہ کے گرد گھومتی ہے۔
نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں اس وقت اہم موڑ آتا ہے جب اریجا کی بیٹی دمسہ اغوا ہوجاتی ہے جس کو ڈھونڈتے ہوئے اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔
Aik maa ki kahani jo apni beti ko dhundne ke lyeah kisi bhi hadd tak jasakti hai…#Damsa coming soon only on #ARYDigital@NJLahori pic.twitter.com/oM8mRvOHF9
— ARY Digital (@arydigitalasia) November 19, 2019
ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریجا کی بیٹی دمسہ جب اسکول سے گھر واپس آرہی ہوتی ہے تو اسے اغوا کرلیا جاتا ہے، اریجا اپنی بیٹی کو ڈھونڈے کے لیے کس کرب سے گزرتی ہے کہانی میں بیان کیا گیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے دمسہ کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دئیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ جمیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’مجھے جینے دو‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، ڈرامے کی کہانی بچوں کی شادیوں جیسے مسائل پر مبنی تھی۔