اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہےہم کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی معاونت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت کشمیرسیل کاپانچواں اجلاس ہوا میں مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنےکیلئےاب تک کی کاوشوں کاجائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفاکانہ طرزعمل کیخلاف دنیاآوازاٹھارہی ہے جب کہامریکی کانگریس کےلنٹاس کمیشن کی منظرعام پررپورٹ اہم ہے،رپورٹ میں لکھاہےبھارت سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج 80 لاکھ کشمیریوں کومحصورہوئے 108 یوم گزرچکےہیں، بھارت سےکشمیریوں کامحاصرہ ختم کرنےکامطالبہ کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہےہم کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھیں گے۔