اشتہار

پرواز میں تاخیر، ایئرپورٹ ملازم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ملوکی: پرواز جب تاخیر کا شکار ہوتی ہے تو مسافروں کے چہرے اداس ہوجاتے ہیں وہ نہ چاہتے ہوئے بھی چڑچڑے نظر آتے ہیں اور بعض اوقات تو ایئرپورٹ عملے اور مسافروں کے درمیان جھگڑا بھی شروع ہوجاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملوکی ایئرپورٹ پر بھی برفباری کے سبب ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تو مسافر تھکے ہوئے اور بور نظر آنے پر گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر نے ڈانس کرکے ان کا دل بہلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ ملازم طیارے پر سے برف بھی ہٹا رہا ہے اور ساتھ رقص کرکے مسافروں کو محظوظ بھی کررہا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 20 سالہ کلیری میری ایمبلی نے کہا کہ وہ ملواکی ہوائی اڈے پر بالٹیمور جارہی تھیں جب وسکونسن میں موسم کی وجہ سے ان کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

کلیری ایمبلی کے مطابق جب انہوں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ایئرپورٹ ملازم اپنے کام میں مصروف ہونے کے ساتھ ڈانس بھی کررہا تھا، اسے اس طرح خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا اور میں بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئی۔

ایمبلی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی وہ شخص کون تھا لیکن پرواز کی تاخیر بہت بہتر تھی۔

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایمبلی موسم کی وجہ سے پرواز میں تاخیر پر معذرت خواہ ہیں، پرواز کی تاخیر کے دوران رقص کو پسند کرنے کا شکریہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں