اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے 65 سال سے زائد بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا فیصلہ ریاست مدینہ کے تصور کا عکاس ہے، انصاف سب کے لئے ہونا چاہئیے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کے 65 سال سے زائد بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا امیروں کو فوری ریلیف مل سکتا ہے تو غریب کو بھی ملنا چاہیے ، انصاف سب کے لئے ہونا چاہئیے۔
Great decision by PM to release over 65 yrs sick male prisoners and over 65 yrs female prisoners. if courts can give instant relief to the rich & infamous, humanitarian considerations for the poor prisoners should also be in place. Justice for all.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 22, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں شیریں مزاری کا جرمنی میں را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بیرون ملک سرگرمیاں بلآخر بے نقاب ہوگئیں، جاسوسی پربھارتی جوڑے پر مقدمہ جرمن عدالت میں زیر سماعت ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے فیصلے پر کہا بیمار، ضعیف قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کے تصور کا عکاس ہے، ریاست مدینہ میں سب برابر ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کا عمر رسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے ایسے قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں ان کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ حکومت نے ایک ایسے پاکستان کی جانب کے ایک اور قدم بڑھایا ہے، جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے۔
خیال رہے جرمنی میں را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع ہوگیا، جرمن میڈیا کے مطابق من موہن اور اس کی بیوی کنول جیت جرمنی میں مقیم سکھوں اورکشمیری تنظٰیموں کی معلومات بھارت کی خفیہ ایجنسی را تک پہنچاتے تھے، بھارتی جوڑے کو سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔