اشتہار

دوران پرواز خاتون اور ایئرہوسٹس میں معمولی بات پر جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کرنے والی خاتون کو فرسٹ کلاس سے کمبل لینا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی ایئرلائن کے ذریعے اندرون ملک سفر کرنے والی خاتون نے فرسٹ کلاس سے کمبل اٹھایا تو ایئرہوسٹس کی جانب سے مسافر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس کی وجہ سے فلائٹ غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

متاثرہ خاتون نوال عبداللہ الزہرانی کے مطابق میں السعودیہ کی فلائٹ نمبر ایس وی 707 کے ذریعے ریاض سے الباحہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ سفر کررہی تھی۔

- Advertisement -

خاتون کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل بیمار بیٹی کے لیے فرسٹ کلاس سے کمل لیا تاکہ بیٹی جو کہ سردی سے کپکپا رہی تھی اس کو دے سکوں جیسے ہی وہ کمبل لے کر فرسٹ کلاس کے کیبن سے نکلی ایک ایئرہوسٹس نے ان سے یہ کہتے ہوئے کمبل چھین لیا کہ آپ نے بغیر اجازت کمبل لیا ہے۔

نوال عبداللہ کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کی شکایت جہاز کے عملے سے کی گئی تو انہوں نے بھی ایئرہوسٹس کا ساتھ دیا اور فلائٹ سے اترجانے کا کہتے رہے۔

خاتون نے زمید بتایا کہ ایئرہوسٹس کے رویے کی شکایت ایئرلائن کی انتظامیہ تک پہنچانے پر جہاز کے کیپٹن اور عملے کے ارکان نے شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا شکایت واپس لیں ورنہ آف لوڈ کردیا جائے گا۔

ایئرلائن کی افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں متاثرہ خاتون جب چاہیں ادارے سے رابطہ کرسکتی ہیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں