اشتہار

حکومت متحرک، اسمارٹ فون سے چھٹکارا دلانے کے لیے بچوں میں چوزوں کی تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا کے حکام نے موبائل فون استعمال کرنے والے کم عمر بچوں کی عادت چھڑانے کے لیے اُن میں چوزوں کی تقسیم شروع کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی مقامی حکومت نے مہم کا آغاز بنڈنگ شہر سے کیا جہاں چار روز کے دوران دو ہزار سے زائد بچوں کو چوزے اور بطخ کے بچے تقسیم کیے گئے۔

حکام کی جانب سے بچوں کو ہدایت کی گئی کہ چوزوں کا بھی خیال رکھیں اورجب آپ کھانا کھائیں تو انہیں بھی کھلائیں۔ مقامی حکومت نے اعلان کیا کہ بچے اپنی مرضی کے مطابق جانوروں کو گھر لے جاسکتے تاہم اگر گھر پر مناسب جگہ نہ ہو تو انہیں اسکول میں بھی پالا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

بنڈنگ کے میئر محمد دانیال کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو اسمارٹ فون کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عادت سے دور رکھنا ہے، وہ جب چوزوں کے ساتھ کھیلیں گے تو جسمانی طور پر فٹ ہوں گے۔

میئر نے چوزے دیتے ہوئے بچوں سے اپیل کی کہ آپ ان کا خیال رکھیے گا۔ محمد دانیال نے کہا کہ  کم عمر بچوں میں نظم و ضبط کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرز کے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کو صرف اسکولوں تک ہی محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ شہر کے ہر بچے کو چوزے یا بطخ کے بچے تقسیم کیے جائیں گے۔ چوزوں کی تقسیم کا مقصد ملک میں مرغیوں کی نسل کو بڑھانا بھی ہے کیونکہ بنڈنگ سمیت متعدد شہروں میں اس وقت چکن کے گوشت اور انڈوں کی قلت کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں