اشتہار

کینیڈا میں شادی کی تقریب اچانک اکھاڑا بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈا میں شادی کی تقریب نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی اور مہمانوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق شادی کے دوران خوفناک لڑائی کا واقعہ کینیڈا کے صوبے اونٹوریو کے شہر برامٹن میں منعقدہ ایک عالی شان شادی کے دوران پیش آیا، شادی کے دوران مہمانوں کے دوران کسی بات پر بحث شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی ہال اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نیچے گرا ہوا ہے اور مرد و خواتین اسے مسلسل مکوں اور تھپڑوں کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ شادی ہال کا سیکیورٹی گارڈ بھی اسے بچانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔

- Advertisement -


دوسری ویڈیو میں شادی ہال کے دروازے پر کچھ خواتین آپس میں گتھم گتھا نظر آرہی ہیں جبکہ ایک باریش آدمی شادی ہال کا سیکیورٹی عملہ انہیں الگ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

بسکٹی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس خاتون نے اسی شخص پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کے بعد باریش شخص نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے بیچ جھگڑے کی اصل وجہ تو سامنے نہ آسکی تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں