اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرنے والے آج سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے، کاروبار کرنے اور علاج کروانے والے اور ان کے ہم نوا فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 23, 2019
اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارا صرف تسلیوں پر کرنا پڑا، مولانا نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا، عوام لشکر کشی اور انتشاری سیاست کے خلاف ہیں۔