اشتہار

کتا ایک گھنٹے تک گاڑی چلاتا رہا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں کار میں بند ایک کتے نے گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے تک چلا کر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں گاڑی کا مالک باہر نکل کر چلا گیا تو میکس نامی کتے نے کار کو ریورس گیئر میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے تک گول دائرے میں چلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سب اس وقت ہوا جب گاڑی غلط طرف مڑی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اپنی کار سے باہر نکل گیا اور اس کا دروازہ بھی بند ہوگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس کے پہنچنے کے باوجود میکس نامی کتا گاڑی کو دائرے میں گھمارہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے میں کالے رنگ کے میکس سے گاڑی کا ریورس گیئر لگنا حادثاتی تھا، گاڑی کا گیٹ لاک تھا اور اس کی بیٹری ڈیڈ تھی تاہم پولیس ایک کوڈ کے ذریعے گیٹ کھولنے اور کتے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

عینی شاہد انا سبول نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ گاڑی ریورس چل رہی ہے اور جب گاڑی پر دھیان دیا تو کتے نے بھونکنا شروع کردیا، گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو اردگرد پولیس جمع تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگا کہ گاڑی واقعی کتا چلا رہا تھا، پہلے میں سمجھی کہ پولیس کسی شخص کا پیچھا کررہی ہے لیکن گاڑی لان میں ایک لیٹر بکس سے ٹکرا کر رک گئی جب کتا گاڑی سے باہر نکلا تو میں حیران رہ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے اور گاڑی کے مالک نے نقصان کا ازالہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں