اشتہار

ایرانی پالیسیوں کا خمیازہ ایرانی عوام کو بھگتنا پڑا، شاہ سلمان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن دفاع کےلیے ہر دم آمادہ ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران اپنے توسیع پسند نظریے کو ترک کردے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکمران حکمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں پر غور کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے ایران میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پالیسیوں کے نتیجے میں اس کی اپنی ہی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے، سعودی عرب اپنے دفاع کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے ایران کے ‘فردا’ جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکا نے ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر ‘فردا’ جوہری پلانٹ پرپابندیوں کو دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں