کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد کی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات دلانے کے لیے ویمن آن ویل مہم کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمن آن ویل کیپین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا گیا جہاں شہلا رضا نے موٹرسائیکل کی سواری کر کے سروس کا آغاز کیا۔
اس مہم کا مقصد خواتین کوموٹر بائیک چلانےکی تربیت دےکرانہیں خودمختاربناناہے تاکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات حاصل ہوسکے۔
We believe in a #Pakistan where women are able to realize their full potential without stigma or persecution. I proudly welcome #WomenOnWheels launch in #Sindh today at frere Hall karachi. 7,500 women have registered themselves so far. #ApniSawariKhudmukhtari
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 24, 2019
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویمن آن وہیلز پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 7500 سے زائد خواتین رجسٹریشن کراچکی ہیں، پاکستان میں خواتین کو باصلاحیت بنا کر اُن سے استفادہ کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔
ویمن آن ویل مہم آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے تعاون سے متعارف کرائی گئی، افتتاحی تقریب میں پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب، سیدہ شہلا رضا سمیت خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
#Sindh govt has announced to grant driving licences to #WomenOnWheels trainees free-of-cost, facilitate with easy bank installments for bikes, allocation of special yearly funds. #SindhWoW #ApniSawariKhudmukhtari@BBhuttoZardari @murtazawahab1 @SyedaShehlaRaza @BakhtawarBZ pic.twitter.com/boyr4nbEOh
— Qasim Uzair Khan (@QasimUzairKhan) November 24, 2019