تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کانگو کے شہر گوما میں طیارہ گر کر تباہ، 23 افراد ہلاک

گوما: کانگو کے شہر گوما میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے شہر گوما کے رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں مسافروں سمیت عملے کے ارکان بھی سوار تھے، گوما کے ایئرپورٹ آفیشل رچرڈ منگولوپا نے کہا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈورنیر 228 طیارہ گوما کے شمال میں 350 کلو میٹر شمال میں بینی کے لیے روانہ ہوا تھا اور ملک کے مشرق میں ہوائی اڈے کے قریب رہائشی آبادی میں گرکر تباہ ہوا۔

بزی بی ایئرلائن اسٹاف کے رکن کا کہنا ہے کہ جہاز میں 17 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے، طیارہ صبح کے وقت حادثے کا شکار ہوا۔

طیارہ حادثہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ایک ٹیکنیشن کا کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی مسئلہ معلوم ہوتا ہے۔

طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رہائشی آبادی میں موجود افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

- Advertisement -