اشتہار

ٹرین میں سانپ نکل آیا، لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سپر فاسٹ ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے دروازے پر 10 فٹ لمبا سانپ موجود ہے اور امدادی ٹیمیں اسے وہاں سے ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد امداد ٹیموں نے سانپ کو وہاں سے ہٹاکر تمام مسافروں کو کسی قسم کے نقصان سے بچالیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر پی ایم دھکات نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اتراکھنڈ کے جنگلات کے ساتھ ہے اور اہلکار احتیاط سے سانپ کو کریٹ میں ڈال رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کو قبضے میں لینے کے بعد اسے دور دراز جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یاد رے کہ دو سال قبل انٹرنیٹ پر ٹرین کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ٹرین جکارتہ سے بوگور کے علاقے کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں سانپ کی موجودگی کا شور سنائی دیا جس کے بعد ریل کو ہنگامی اقدامات کے تحت فوری طور پر روکا گیا۔

نوجوان نے چابق دستی سے سانپ کو دُم سے پکڑا اور ساتھ ہی اُسے زمین پر زور سے پٹخہ جس کے بعد وہ مرگیا اور پھر سانپ کو ریل کے ڈبے سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں