ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

لکی مروت، کبڈی میچ کے دوران تصادم، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت کے علاقے خان کلے میں کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے اشتہاری مجرم اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

[bs-quote quote=”اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پولیس”][/bs-quote]

ذرائع کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں۔

کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، کھلاڑی اور تماشائی بھاگ کھڑے ہوئے، واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں رضوان اللہ، سات سالہ جرار محمد اور 9 سالہ افنان شامل ہیں، ایک زخمی عمل جان کو تشویش ناک حالت میں بنوں روانہ کردیا گیا۔

واقعے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں