اشتہار

خون ٹیسٹ کے نئے طریقے سے کینسر کی تشخیص چند گھنٹوں میں ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خون کی چانچ سے کینسر کے مرض کی تشخیص کا طریقہ تلاش کرلیا۔

ٹوکیو کی میڈیکل یونیورسٹی اور نیشنل کینسر سینٹر نے کینسر کے حوالے سے مشترکہ تحقیق کی جس کے دوران خون کے ٹیسٹ سے موذی مرض کی تشخیص کی۔

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تحقیق کے دوران 99 فیصد نتائج حاصل کیے اور مطالعے کے دوران بریسٹ ، پیٹ سمیت کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص کی۔

- Advertisement -

ٹوشیبا کمپنی کے ماہر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوران جب توجہ دی تو دیکھا کہ کینسر سیلز سے مائیکرو آر این اے مالیکیول نکلنا شروع ہوگئے، خون کا ٹیسٹ حال ہی میں تیار کردہ ایک عام اور چھوٹی مشین پر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خون کے نمونے حاصل کرنے کے دو گھنٹے بعد ہی کینسر ہونے یا نہ ہونے کا نتیجہ سامنے آیا۔

ماہرین کے مطابق ٹوشیبا کی نئی تیار کردہ مشین صرف دو گھنٹے کے اندر ہی کینسر کے مرض کی نوعیت کو بتانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تجربے کی کامیابی کے بعد اب کمپنی کی جانب سے اس مشین کو بڑے پیمانے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

اب تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت کیا مقرر کی جائے گی اور فروخت کا عمل کب سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ کینسر کا مرض تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، پاکستان میں بھی سالانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض اس وائرس سے متاثر ہوتے اور پھر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ہے، ماہرین کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد مریض کو کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں