تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پیاز کے چھلکوں کی چائے کے اہم طبی فوائد

آپ نے پیاز کے فوائد اور اُس کی افادیت کے بارے میں تو سُنا ہوگا مگر اب پیاز کے چھلکے کے بھی ناقابلِ یقین طبی فوائد سامنے آگئے۔

ماہرینِ طب کے مطابق پیاز کے چھلکوں میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی اور ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو فائبر، فلینائڈس اور اینٹی آکسیڈیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیلے کی چائے کے اہم فوائد

پیاز کا چھلکا  انسان کو ذیابیطس، موٹاپے، کینسر اور معدے کے مختلف امراض سمیت دیگر بیماریوں سے  محفوظ رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال

پیاز کے چھلکے کو سکھائیں اور پھر اسے پانی میں ڈال کر اسے ابلنے کے لیے رکھ دیا، پندرہ منٹ بعد برتن کو  چولہے سے ہٹا لیں، جب یہ پانی پینے کے قابل ہو تو اس میں حسبِ ذائقہ شہد ملائیں اور پھر اسے چائے کی طرح استعمال کریں۔

فوائد

پرسکون نیند، جلدی امراض

ماہرین کے مطابق پیاز کے چھلکے کی چائے پینے سے پرسکون نیند آتی اور بے چینی دور ہوجاتی ہے، اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ جلدی امراض بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بلڈپریشر اور کولیسٹرول

پیاز کے چھلکے میں موجود کیورسٹین کیمیکل بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید

چائے کے چھلکوں کا پانی بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، اس پانی سے سر دھوئیں۔

تھکن بھگانے میں مفید

چھلکوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر صبح استعمال کریں، روزانہ ایک چمچہ پینے سے جسم توانا رہے گا اور تھکن کا احساس کم سے کم ہوگا۔


نوٹ: کسی بھی موذی یا پیچیدہ مرض میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد چائے استعمال کریں

Comments

- Advertisement -