ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ بنا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہناز وزیرعلی، سینیٹرعائشہ رضا فاروق بھی کمیٹی میں شامل ہیں، ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کلیدی کردارادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو پروگرام کو سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ شعبہ صحت میں شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایجنڈا 2030 پر عملدر آمد کا پختہ عزم کر رکھا ہے، یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کے لیے صحت انصاف کارڈ انقلابی قدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں